ماں باپ یا بزرگوں کا ہاتھ پیر چومنا اور ان کی تعظیم کے لئے کھڑا ہو جانا بلا شبہ جا ئز و درست اور نبی کریم ﷺاور صحابہ کرام سے ثابت ہے۔چنانچہ جب وفد بنی عبد القیس کے لوگ مدینہ منورہ آئے تو ان لوگوں نے حضور اکرم ﷺکے ہاتھ اور پیر کو چوما۔اور حضور ﷺنے منع نہ فر مایا۔[سنن ابو داؤد،حدیث: ۵۲۲۵]
اسی طر ح سے ایک یہودی نے حضور اکرم ﷺسے کچھ سوالات کئے پھر جب آپ ﷺنے جوابات دے دئیے تو اس نے آقائے کریم ﷺ کے ہاتھ اور پیر کو چوما اور کہا کہ:بخدا ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نبی ہیں۔حضور ﷺنے پوچھا کہ: پھر کس وجہ سے تم میری پیروی نہیں کرتے؟یہودی نے کہا کہ اس ڈر سے کہ یہودی مجھے قتل کر دیں گے۔[تر مذی،حدیث:۲۷۳۳، المستدرک، حدیث: ۲۰]
حضرت سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:جب اہل قریظہ کا معاملہ ہو ا تو حضور نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو بلانے کے لئے آدمی بھیجا ،جب وہ قریب پہونچے تو حضور ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:اپنے سردار کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔[بخاری،حدیث:۳۸۰۴
۔ مسلم، حدیث:۱۷۶۸۔ ابو داؤد،حدیث: ۵۲۱۵]
البتہ اگر کوئی شخص یہ خواہش رکھے کہ لوگ میرے لئے کھڑے ہوں تو بلاشبہ یہ ناجائز وگناہ ہے کہ رسول اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ: جو شخص یہ خواہش رکھتا ہو کہ لوگ میرے لئے کھڑے ہوں تو اس کا ٹھکانا جہنم ہے۔[ سنن ابوداؤد،حدیث: ۵۲۲۹]
اسی طر ح سے امیر لوگ بیٹھے ہوں اور کچھ لوگ صرف تعظیم کے لئے سردار کے پاس کھڑے رہیں جیسا کہ بہت ساری جگہوں پر ہوتا ہے کہ زمین دار یا نواب بیٹھا ہوتا ہے اور کچھ مخصوص لوگ اس کی تعظیم کے لئے کھڑے رہتے ہیں یہی ان کی ڈیوٹی ہوتی ہے یہ طر یقہ بھی درست نہیں اسی کے بارے میں حضور اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:تم ایسے کھڑے نہ ہو جیسے کہ عجمی لوگ کھڑے ہوتے ہیں۔(سنن ابو داؤد،حدیث:۵۲۳۰)
کھانے کے آداب پینے کے آداب لباس سے متعلق احکام و آداب تیل،خوشبواور کنگھی کے مسائل وآداب گھر سے نکلنے اور داخل ہونے کا طریقہ انگوٹھی پہننے کے مسائل سونے چاندی کے زیورات کے احکام ومسائل لوہا،تانبا،پیتل اور دوسرے دھات کے زیورات کے احکام مہندی،کانچ کی چوڑیاں اور سندور وغیرہ کا شرعی حکم بھئوں کے بال بنوانے،گودنا گودوانے اور مصنوعی بال لگوانے کا مسئلہ سفید بالوں کو رنگنے کے مسائل حجامت بنوانے کے مسائل وآداب ناخن کاٹنے کے آداب ومسائل پاخانہ، پیشاب کرنے کے مسائل وآداب بیمار کی عیادت کے فضائل ومسائل بچوں کی پیدائش کے بعد کے کام جھا ڑ پھونک اور د عا تعو یذ کے مسائل چھینک اور جماہی کے مسائل وآداب ہم بستری کے مسائل و آداب پیر کے اندر کن باتوں کا ہونا ضروری ہے؟ سونے،بیٹھنے ا و ر چلنے کے مسائل وآداب دوسرے کے گھر میں داخل ہونے کے مسائل وآداب سلام کرنے کے مسائل مصافحہ،معانقہ اور بوسہ لینے کے مسائل ڈ ھول،تاشے،میوزک ا و ر گانے بجانے کا شرعی حکم سانپ،گرگٹ اور چیونٹی وغیرہ جانوروں کومارنے کے مسائل منت کی تعریف اور اس کے احکام ومسائل قسم کے احکام ومسائل اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کا بیان غصہ کرنے اور مارنے پیٹنے کے مسائل غیبت،چغلی،حسد اور جلن کے شر عی احکام موت سے متعلق احکام و مسائل